رواں ہفتے موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی

شائع 17 مئ 2016 12:40pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:محکمہ موسميات نے رواں ہفتہ موسم شدید گرم اورخشک رہنے کی پیش گوئی کردی ۔

محکمہ موسمیات کے مطابق رواں ہفتے کے دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، بلوچستان اورسندھ کے میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑے گی ۔ گلگت بلتستان اورکشمیرمیں بھی درجہ حرارت چارسے پانچ ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ سمندری ہواؤں کے تسلسل کی وجہ سے ساحلی علاقوں میں درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ نہیں ہوگا ۔

آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہے گا ۔ تاہم کشمیراوراس سے ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پرگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے ۔

 گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اورخشک رہا۔ گزشتہ روزسب سے زیادہ گرمی لاڑکانہ میں پڑی۔ جہاں درجہ حرارت پچاس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔