سرچ آپریشن میں چارمشتبہ افراد گرفتار

شائع 17 مئ 2016 12:43pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:پولیس رینجرزاورحساس اداروں نے اسلام آباد میں سرچ آپریشن کے دوران چارمشتبہ افراد کو گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

پولیس رینجرزاورقانون نافذ کرنے والے اداروں نے وفاقی دارالحکومت میں تھانہ بہارہ کہو کی حدود میں غوثیہ کالونی،کورنگ نالہ اور گردونواح میں سرچ آپریشن کیا۔دوران سرچ آپریشن، چارمشتبہ گرفتار کو گرفتار کیا گیا، اس کے علاوہ اٹھارہ 30 بور پسٹل،220 گولیاں اور 12 بوتل شراب بھی برآمد کی گئی ہے۔گرفتار افراد سے مزید پوچھ گچھ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

واضع رہے کہ گرفتار افراد اپنی شناخت کرانے میں مکمل طور پر ناکام رہے ہیں۔