گوجرانوالہ:سی ٹی ڈی کی کارروائی،4 ’دہشت گرد‘ہلاک
کارروائی کے دوران پہلے سے موجود دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی - فائل فوٹوگوجرانوالہ: گوجرانوالہ میں ایمن آباد کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے 4 مبینہ' دہشت گردوں' کو ہلاک کردیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ،گوجرانوالہ میں ایمن آباد کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر سی ٹی ڈی نے کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران پہلے سے موجود دہشتگردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے 4 مبینہ' دہشت گرد' ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ہلاک، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جبکہ ان کے قبضےسے راکٹ، دستی بم اور بارودی مواد برآمد کرلیا گیا۔
سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق، ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوگئی ہے۔
دوسری جانب گوجرانوالہ میں پولیس اور حساس اداروں نے مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے دو افغان باشندوں سمیت پانچ افراد کو گرفتارکرلیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضےسےدستی بم اوربارودی موادبرآمد بھی برآمد کرلیا گیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔