قومی اسمبلی میں خورشید شاہ کا خطاب

اپ ڈیٹ 18 مئ 2016 11:13am

Khursheed-shah

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں آج اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے زیر صدارت  اجلاس ہوا ، جس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے پاناما سے متعلق بات کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا کہ سوالات کے جواب نہ ملنے پر اجلاس کا بائیکاٹ کیا گیا۔

وزیر اعظم کا پاناما لیکس میں نام آنے سے انھوں نے کہا کہ چونکہ پانامالیکس کا معاملہ وزیر اعظم سے منسلک ہے، اس لیے وزیر اعظم کو بار بار کہا کہ پارلیمنٹ میں آکے خطاب کریں،  ان کو  کہا کہ آپ کا فورم پارلیمنٹ ہے۔ پارلیمنٹ میں ہمیں ہر مسئلے کا حل ڈھونڈنا ہے،اس  میں ناراض ہونے والی کیا بات ہے؟

https://youtu.be/nm60SAzqFy8

ٹیکس کے حوالے سے خورشید شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ 1939 میں قائد اعظم نے 4490 ٹیکس دیا اور آپ نے(وزیر اعظم ) 1992 میں 2700 ٹیکس دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہر کمپنی میں 8 سے 10 ڈائریکٹر ہیں اور 23 سال میں 13 کمپنیاں 10 ارب روپے کا ٹیکس دے رہی ہیں، وزیراعظم نے کہا ہم 10 ارب روپے کا ٹیکس دیتے ہیں۔