امریکا:وائٹ ہاؤس فائرنگ کے بعد عارضی طور پر بند
فائل فوٹوواشنگٹن :واشنگٹن میں فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس کو مکمل سیل کر دیا گیا تھا ۔
امریکا کے دارالحکومت واشنگٹن میں وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ کے واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکریٹ سروس ایجنٹ نے وائٹ ہاؤس کے مغربی حصے کی سیکیورٹی چیک پوسٹ کے قریب ایک مسلح شخص کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے مسلح شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے،فائرنگ کے بعد وائٹ ہاؤس کو مکمل سیل کر دیا گیا تھا تاہم اب وائٹ ہاؤس کو دوبارہ کھول دیا گیا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق جس وقت فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا،اس وقت امریکی صدر باراک اوباما وائٹ ہاؤس میں نہیں تھے،تاہم نائب صدر جو بائیڈن اس وقت وائٹ ہاؤس ہی میں موجود تھے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔