لاہور: پولیس کانسٹیبل منشیات فروخت کرتے  ہوئےگرفتار

شائع 21 مئ 2016 07:55am

فائل فوٹو فائل فوٹو

لاہور: لاہور کے علاقہ باغبانپورہ میں منشیات کی روک تھام کا ذمہ دار پولیس کانسٹیبل ہی منشیات فروخت کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق عرفان نامی کانسٹیبل وردی میں دوران ڈیوٹی منشیات فروخت کرتا تھاجس کو خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ہے۔

جبکہ ملزم سے 300 شراب کی بوتلیں اور دیگر منشیات برآمد کر لی گئی ہیں۔تھانہ باغبانپورہ پولیس نے  کانسٹیبل کے خلاف منشیات فروشی کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔