سکھر:گرمی کی شدت سے ایک شخص ہلاک

شائع 21 مئ 2016 08:20am

فائل فوٹو فائل فوٹو

سکھر:سکھر میں گرمی سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔  قیامت خیز گرمی  میں بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور پینے کا پانی بھی نہیں  ہے۔

سکھر کے علاقے نیو پنڈ میں بروہی محلہ کے  رہائشیوں  کا بجلی اور پانی کی بندش کےخلاف انوکھا احتجاج کیا۔

علاقہ مکینوں نے ڈھول، بین اور برتن بجاکر احتجاج کیا اور سیپکو اور نساسک انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے  لگائے  ۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ ایک ماہ سے بجلی سے محروم ہیں، بجلی کی بندش کے باعث علاقے میں پانی کی سپلائی بھی بند ہے۔

مظاہرین نے حکومت سے  مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کم کی جائے اور پانی کی سپلائی کے لیے ہنگامی اقدامات کئے جائیں ۔