وزیراعظم کی حیدر علی گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد
وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف/فائل فوٹولاہور:وزیر اعظم نواز شریف اپنے سابق ہم منصب یوسف رضا گیلانی کے گھر گئے اور انہیں علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد دی۔
وزیراعظم اپنی اہلیہ کلثوم نواز اور بیٹے حسین نواز کے ہمراہ گیلانی ہاؤس لاہور پہنچنے تو یوسف رضا گیلانی اور دیگر اہلخانہ نے ان کا استقبال کیا۔
انہوں نے گیلانی فیملی کو علی حیدر گیلانی کی بازیابی پر مبارکباد دی اس کے علاوہ پھولوں کا گلاستہ اور مٹھائی پیش کی۔ نواز شریف نے علی حیدر گیلانی کو بھی گلے لگایا اور ان کے حوصلے کو سراہا۔
وزيراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے تعاون سے نیشنل ایکشن پروگرام بھرپور طاقت سے جاری ہے ۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ گیلانی خاندان کو بھر پور سیکیورٹی دی جائے گی اور علی حیدر گیلانی کے اغواء میں ملوث سہولت کاروں کے گرد گھیرہ تنگ کیا جائے گا۔
یوسف رضا گیلانی نے نواز شریف کی گھر آمد اور خاندان کی خوشیوں میں شریک ہونے پر شکریہ ادا کیا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔