بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کا شکوہ
فائل فوٹو
کراچی :ایم کیوایم کے نامزد میئر وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے، لیکن چھ ماہ بعد بھی بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں ملے۔
رہنما ایم کیوایم وسیم اختر اختیارات نہ ملنے آج بھی سیخ پا دکھائی دیئے،ان کا کہنا تھاکہ دو سیاسی جماعتیں جمہوریت کی علمبردار بنی ہوئی ہیں،
اور دونوں نے ہی جمہوریت کی نرسری کا گلہ گھونٹ دیا ہے۔
وسیم اختر نے کہا کہ پانی اوربجلی کی عدم دستیابی بڑا مسئلہ بن گیا ہے۔وزیراعظم شہرکا دورہ کرکے اس کا جائزہ لیں اور حالات کی بہتری کیلئے عملی اقدامات کریں ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔