عمران خان نے ایک مرتبہ پھر وزیر اعظم سے جوابات مانگ لیے

شائع 21 مئ 2016 06:08pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:عمران خان نے ایک بار پھر وزیراعظم نواز شریف سے چار سوالوں کا جواب مانگا اور ساتھ ہی استعفے کا مطالبہ کر دیا ۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس تو سابق گورنر خیبر پختونخوا افتخار حسین کی تحریک انصاف مین شمولیت کی تھی پر عمران خان کا ہدف وزیراعظم ہی تھے۔

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک با پھر وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کردیا لیکن اس بار کچھ رعایت کردی۔عمران خان نے پارلیمانی کمیٹی کے ٹی او آرز میں وکلا کے ٹرمز آف ریفرنس بھی شامل کرنے کا مطالبہ کیا۔

عمران خان نے مزید کہا کہ نواز شریف نے اسمبلی میں جھوٹ بولا اور جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ فضل الرحمان کے ساتھ جلسے کررہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائی لیول کرپشن پر ہاتھ ڈالے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا۔