کرپٹ لیڈر ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے ،عمران خان

شائع 23 مئ 2016 12:49pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

باغ :پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ اگر لیڈرکرپٹ ہوتو کوئی قوم ترقی نہیں کرسکتی کیونکہ ملکی سربراہان اپنی مثال سے ملک چلاتے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی اداروں کو تباہ کرنے والے کبھی اسکو ٹھیک نہیں کرسکتے ۔انہوں نے مزید کہا کہ دو سوکروڑ روپے کا ٹرین منصوبہ شروع کیا گیا جبکہ بڑی تعداد میں بچوں کو تعلیم کی سہولت میسر نہیں ہے ۔پی ٹی آئی چیف نے مزید کہا کہ برطانوی پولیس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ۔ہم سب ادارے بشمول نیب کو ٹھیک کرینگے جوکہ بغیر امتیاز کے سب کا احتساب کرے گا ۔

پی ٹی آئی چیف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کرپٹ ہوتو کرکٹر میچ فکسنگ کیوں نہیں کریگا،ایک چور دوسرے چور کا احتساب نہیں کرتا اور چور چور کیساتھ ملکر سمجھوتا کرتا ہے ۔عمران خان کا کہنا تھا کہ لیڈر لال بتی پر رکتا ہے تو عوام بھی لال بتی پر رکتی ہے ۔

ملک میں بجلی بحران سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ پاکستان قدرتی دولت سے مالا مال ہے جبکہ پاکستان سعودی عرب اور ایران سے زیادہ بجلی پیدا کرسکتا ہے ۔