افغان طالبان کے سربراہ ملااختر منصور ہلاکت کی خاندانی تصدیق
فائل فوٹوکابل :افغان طالبا ن کے سربراہ ملا اختر منصور کی ڈرون حملے میں ہلاکت کی انکے خاندان نے تصدیق کردی ۔
امریکا نے ڈرون حملہ بلوچستان کے علاقے میں ایک گاڑ ی پر کیا تھا ،حملے میں کار ڈرائیور اور مسافر دونوں ہلاک ہوگئے تھے ،بعدازاں ڈرون حملے میں امریکی میڈیا میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی خبریں گردش کرنے لگیں تھیں ۔جس کے بعد امریکی صدربراک اوباما ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان اورملا اختر منصور کے خاندان نے بھی افغان طالبان سربراہ کے ڈرون حملے میں مارے جانے کی تصدیق کردی۔
دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ نوشکی میں مارا جانے والا محمد ولی کراچی میں فلیٹ کا مالک تھا اور اسنے چار ماہ قبل اپنا فلیٹ شائق نامی شخص کو کرائے پر دیا تھا ۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔