افغان رہنماملااختر منصور کی ایران سے پاکستان میں داخلے کی تردید

شائع 23 مئ 2016 03:23pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

تہران :ایرانی دفتر خارجہ نے وضاحت کی ہے کہ افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور ایران سے پاکستان میں داخل نہیں ہوئے ۔

بلوچستان کے علاقے نوشکی میں امریکا کے ایک گاڑی پر ڈرون حملے میں دو افراد ہلاک ہوگئے ۔

ذرائع و ابلاغ کے مطابق گاڑی میں سوار ایک مسافر ایرانی سرحد سے پاکستان میں داخل ہوا تھا،جس کے بعد سے امریکا نے ڈرون حملے میں افغان رہنما ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ۔کہا جارہا ہے کہ گاڑی میں سوار مسافر ملااختر منصور تھے ۔