پاکستان نے ملااختر منصور کا سراغ لگانے میں معاونت کی ،امریکی اخبار
فائل فوٹوواشنگٹن :امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی صدر براک اوباما نے چند ہفتے قبل ہی ملا اختر منصور کو نشانہ بنانے کی منظوری دے دی تھی جبکہ پاکستان نے ملا اختر کا سراغ لگانے میں مدد فراہم کی۔
جمعے کے روز ہلاک ہونے والے طالبان کے سرابراہ کے حوالے روز اہم انکشافات سامنے آرہے ہیں۔امریکی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ملا اختر تک پہنچنے اور اسے نشانہ بنانے کے لیے پاکستان نے بھی معلومات فراہم کی تھی۔
اخبار کے مطابق پاکستان نے ملا اختر کے ٹھکانوں اور سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔ امریکی صدر اوباما نے ملا اختر منصور کو نشانہ بنانے کی منظوری کئی ہفتے پہلے دی تھی اور پاکستان کوبھی کئی ہفتے پہلے ہی بتادیا گیا تھا جس پر پاکستان نے سرسری معلومات فراہم کی تھیں اگرچہ وہ معلومات تیر بہ ہدف نہیں تھیں۔ ملا اختر منصور کے بلوچستان میں سفر کی خبر امریکی انٹیلی جنس کی طرف سے دی گئی۔
ملا اختر منصور کو موبائل فونز کے سگنلز ، سیٹلائیٹ تصاویر اور جاسوسوں کی اطلاع کی بنیاد پر ٹارگٹ کیا گیا۔ ملا عمر منصور ایران اپنے علاج کیلئے گیا تھا، وہ پاکستانی اسپتالوں میں علاج سے گریزاں تھا، اخبار نے لکھا ہے کہ ملا اختر منصور کی ہلاکت پاکستان کیلئے بھی ایک سخت پیغام ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔