ڈرون حملے میں مرنے والا کون ۔ولی محمد یا ملامنصور
فائل فوٹواسلام آباد:ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ امریکی ڈرون حملے سے مرنے والا کون تھا؟ ملا اختر منصور یا محمد ولی؟ نادرا نے بھی تاحال محمد ولی کا شناختی کارڈ بلاک نہیں کیا جبکہ وزیرداخلہ کہتے ہیں محمد ولی کا آئی ڈی کارڈ کینسل ہوچکا ہے۔
نوشکی حملے کی گھتیاں دھیرے دھیرے کھل رہی ہیں۔مرنے والے محمد ولی کا شناختی کارڈ کا معاملہ بھی معمہ بن گیا۔نادرا کے ریکارڈ میں اس وقت بھی محمد ولی کا شناختی کارڈ ایکٹیو ہے۔
دوسری جانب وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ محمد ولی کا شناختی کارڈ کینسل کیا جاچکا۔وزیرداخلہ نے بتایا کہ چوبیس ہزار شناختی کارڈز کینسل کیے گئے تھے۔انہوں نے کہا کہ یہ نہیں معلوم کہ نادرا نے ان کا نام کینسل کرنے کیلئے کیوں نہیں بھیجا۔وزیرداخلہ کا دعویٰ اپنی جگہ لیکن حقیقت یہ ہے کہ نادرا کے ڈیٹا سے محمد ولی کی معلومات تاحال دستیاب ہیں، اس کا شناختی کارڈ نمبر ابھی تک بلاک نہیں ہوا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔