بٹگرام :عمران خان آج پاور پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے
فائل فوٹوبٹگرام:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج بٹگرام منی مائیکرو ہائیڈرل پاور پراجیکٹ کا افتتاح اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج خیبرپختونخوا کے ضلع بٹگرام میں منی مائیکرو ہائیڈرل پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔
تحریک انصاف کی صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں ہائیڈرل منصوبوں سے بجلی پیدا کرنے کے متعدد منصوبوں پر کام کررہی ہے۔
اس موقع پر عمران خان بٹگرام میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے۔ دورے میں عمران خا ن کے ہمراہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک اور دیگر صوبائی وزراء اور پارٹی کے دیگر رہنماء بھی ہوں گے ۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔