پاناما پیپرز : 12 رکنی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس آج متوقع
فائل فوٹواسلام آباد:پاناما پیپرزکے ٹی اوآرزسے متعلق 12رکنی پارلیمانی کمیٹی کا باقاعدہ اجلاس آج ہورہا ہے ۔
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے گزشتہ روزٹی اوآرکمیٹی کے پہلے اجلاس کا نوٹیفکیشن جاری کیا ۔
پارلیمانی کمیٹی کا پہلا اجلاس آج سہ پہراسپیکرکانفرنس روم پارلیمنٹ ہاؤس میں ہورہا ہے،کمیٹی2 میں پاناما پیپرزسے متعلق بننے والے جوڈیشل کمیشن کے شرائط کارمرتب کرے گی ۔
بارہ رکنی کمیٹی میں حکومت کی جانب سے اسحاق ڈار، خواجہ آصف، سعد رفیق، انوشہ رحمان، اکرم درانی اورحاصل بزنجو شامل ہیں ۔
جبکہ اپوزیشن کی نمائندگی اعتزازاحسن، شاہ محمود قریشی، صاحبزادہ طارق اللہ ،بیرسٹر سیف، طارق بشیرچیمہ اورالیاس بلورکررہے ہیں ۔
گزشتہ روزاپوزیشن کے نمائندے شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ ٹی اوآرکمیٹی سے کوئی توقع نہیں ، پاکستان جوڈیشل کمیشن کا قبرستان ہے آئندہ 15 روزمیں کچھ ہوتا دکھائی نہیں دے رہا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔