عمران فاروق قتل کیس کےملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع

اپ ڈیٹ 25 مئ 2016 08:41am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان خالد شمیم ، معظم علی اور محسن علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 6 جون تک توسیع کردی گئی۔

ملزم خالد شمیم کے وکیل کی جانب سے عدالتی دائرہ اختیارچیلنج کرنے کی درخواست دائرکی گئی ہے ۔

ایف آئی اے کی جانب سے وکیل استغاثہ خواجہ امتیاز پیش ہوئے ۔

 نوٹیفکیشن نہ ہونے کی وجہ سے انسدادہشتگردی عدالت نے سماعت ملتوی کردی۔