ہاتھ اور پاؤں میں موجود اضافی انگلی ہونے کی وجہ کیا؟

ہاتھوں اور پاؤں میں ایک اضافی انگلی کا موجود ہونا عام بات ہے، اکثر لوگوں کے ہاتھ اور پاؤں میں چھ انگلیاں موجود ہوتی ہیں۔یہ پیدائشی لوگوں میں ہوتی ہیں یا ان کو وراثت میں ملتی ہیں۔
ہاتھ اور پاؤں میں چھ انگلیوں کا موجود ہونا'ہیکزاڈیکٹلی' کہلاتا ہے۔ ہیکزا ڈیکٹلی سے مراد چھ ہندسے ہے۔ہاتھ یا پاؤں میں اضافی انگلی کوئی مخصوص جگہ نہیں ہوتی، اضافی انگلی دیگر انگلیوں کے ساتھ موجود ہوتی ہےیا پھر انگلیوں کے آخر میں چھٹی انگلی موجود ہوتی ہے۔
بعض لوگوں کو اپنی اضافی انگلی پسند نہیں ہوتی لہذا اکثر لوگ آپریشن کرکے اضافی انگلی کو ہٹا دیتے ہیں۔
ہاتھ اور پاؤں میں اضافی انگلی کا موجود ہونا کوئی خطرے کی بات نہیں ہوتی، یہ چیز بچوں میں اپنے والدین کی جانب سے آتی ہے۔ جن افراد کے ہاتھ میں 6 انگلیاں ہوتی ہیں، ممکنہ طور پر ان کے بچوں کے ہاتھ میں بھی 6 انگلیاں ہوتی ہیں۔
ایسے کئی اداکار بھی ہیں جن کے ہاتھوں اور پاؤں میں چھ انگلیاں موجود ہیں، جن میں بولی وڈ کے مشہور و معروف اداکار ہرتیک روشن بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ مشہور ٹی وی میزبان اوپرہ ونفرے بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔
چھ انگلیاں بہت کم لوگوں میں پائی جاتی ہیں۔اکثر لوگ بچپن میں ہی اپنےبچوں کی اضافی انگلی کو ہٹا دیتے ہیں جبکہ کچھ لوگوں کو اضافی انگلی خوش نصیبی لگتی ہےلہذا وہ اس انگلی کو اپنے ہاتھ سے نہیں ہٹاتے۔
لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر اضافی انگلی کا آپریشن پیدائش کے وقت ہی کروا لیا جائے تو اس کے نتائج بہتر ہوتے ہیں۔اگر تھوڑی زیادہ عمر میں انگلی کا آپریشن کروایا جائے تو اس سے مشکلات پیش آسکتی ہے۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کےلیے ہے

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔