غذائیت سے بھرپور ناشتہ ایک پیالے میں

شائع 25 مئ 2016 11:14am

ہماری صبح کا آغاز ناشتے سے ہوتا ہے اور رات بھر پیٹ خالی رہتا ہے تازہ دم ہونے کے لئے صبح کا ناشتہ نہایت اہمیت رکھتا ہے ناشتے میں وہ تمام  اجزاء شامل ہونے چاہئے جو صحت کے لئے نہ صرف ضروری ہو بلکہ فوری توانائی بھی بحال کریں یہاں پر چند آسان جلد تیار ہونے کے ساتھ صحت سے بھر پور ناشتے کی تراکیب بتائی جارہی ہیں جو یقیناً آپ کی صحت پر اچھے اثرات مرتب کریں گے۔

٭ آپ کے ناشتہ کا پیالہ اسٹربیریز،ناشپاتی،دلیہ اور پستے پر مشتمل ہونا چاہئے

Breakfast Bowl: Strawberries, Pear, Oats, and Pistachios

ترکیب: ایک تہائی کپ دلیہ ایک تہائی کپ المنڈ ملک(بادام کا دودھ) میں رات بھربھگا ہوا،کٹی ہوئی ایک درمیانے سائز کی ناشپاتی،کٹی ہوئی مٹھی بھر اسٹرابیری،ایک کھانے کا چمچ کٹے ہوئے پستے ان سب کا بنا ہوا ایک پیالہ آپ کا بہتریں ناشتہ ہے۔

       ٭ رسبیری،بلیک کرنٹ،رائی کی بریڈ اور پستے

Breakfast Bowl: Raspberries, Blackcurrants, Rye Bread, and Pistachios
ترکیب:رائی کی بریڈ کا ایک سلائس،مٹھی بھر رسبیری،مٹھی بھر بلیک کرنٹ دو کھانے کے چمچ دہی اور ایک کھانے کا چمچ کٹے ہوئے پستہ اس طرح کا ناشتہ آپ کی فوری توانائی بحال کرتا ہے۔

٭ لال چکوترہ،کیوی،چوکر،تخم ملانگہ

Breakfast Bowl: Red Grapefruit, Kiwi, Bran Flakes, and Chia Seeds

ترکیب:ایک تہائی کپ برین فلیکس،ایک کٹا ہواکیوی،آدھا کٹا ہواریڈ گریپ فروٹ،دو کھانے کے چمچ دہی ایک چائے کا چمچ تخم بالانگہ یہ سب آپ کی بہتر صحت کی ضامن ہے

٭ مشروم ، سبز پھلیاں، چاول اورانڈہ

Breakfast Bowl: Mushroom, Green Beans, Rice, and Egg

ترکیب:ایک چوتہائی کپ ابلے ہوئےچاول ایک فرائی کیے ہوئے مشروم،  مٹھی بھراسٹیمڈ چھوٹی سبز پھلیاں،آدھا کٹا ہوا ایواکاڈو،ایک تلا ہواانڈہ اور ایک چائے کا چمچ بھنے ہوئے تل یہ سب بطور ناشتہ صحت کے لئے بہترین ہے۔

٭ بلیک کرنٹ، خربوزہ ، جو کا دلیہ، بانگ کے بیج

Breakfast Bowl: Blackcurrants, Melon, Oats, and Hemp Seeds

ترکیب: ایک تہائی کپ دلیہ آلمنڈ ملک اور ایک  چائے کا چمچ آلمنڈ بٹر(بادام کا مکھن) میں رات بھر بھیگا ہوا،چند کٹے ہوئے خربوزے کے ٹکڑے،مٹھی بھر بلیک کرنٹ اورایک کھانے کا چمچ ہیمپ سیڈ یہ بھی ناشتے کے لئے صحت بخش ہے۔