کراچی:پولیس کا سرچ آپریشن،28 افراد گرفتار

شائع 26 مئ 2016 06:10am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران ایک ڈاکو سمیت28 افراد کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں جمعرات کے روز گزری پولیس نے پی این ٹی کالونی میں کرائم پیشہ افراد کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔

 آپریشن کے دوران 25 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا جبکہ9 موٹرسائیکلیں بھی برآمد کرلی گئیں ۔پولیس نے تمام افراد کو گزری تھانے منتقل کر دیا ہے۔

دوسری جانب کورنگی میں پولیس اہلکاروں نے حساس ادارے کے اہلکار اور اس کے بھائی پر تشدد کرنے کے الزام میں چاروں پولیس اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

 کورنگی میں موبائل مارکیٹ کے دکاندراوں پر تشدد کےخلاف دکاندارعوامی کالونی کے تھانے کے باہر مظاہرہ کیا۔

پولیس کے اعلیٰ افسران اور مظاہرین کے درمیان کامیاب بات چیت کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہوگئے، تشدد میں ملوث چاروں اہلکاروں کو معطل کرکے ان کو گرفتارکرلیا گیا۔