سرخ پیاز کا انتخاب کیجئے، یہ غیر معمولی افادیت کا حامل ہے

اپ ڈیٹ 28 اپريل 2017 09:45am
545446 فائل فوٹو

 سرخ پیاز وہ سبزی جس کا استعمال تقریباً ہر گھر میں روزانہ ہوتا ہے دیکھا جائے تو یہ ہمارے لئے ایک انمول نعمت ہے سائنس کی تحقیق کے مطابق یہ اینٹی آکسیڈینٹ ہونے کے ساتھ ذیابیطس اور کینسر جیسی بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتی ہے ۔

لال پیاز کے بیش بہا فوائد سے ہم نہ صرف صحت مند رہتے ہیں بلکہ اس کچھ ایسے اس استعمال بھی ہیں جو ہمیں حیرت  میں ڈالنے کے لئے کافی ہے۔

مچھر کے ستائے ہوئے اگر پیاز کا عرق اپنے جسم پر لگالیں تو مچھر ان کے قریب بھی نہیں آئیں گے۔

جسم پراگرکیڑےمکوڑا کاٹ لیں تو متاثرہ جگہ پر پیاز رگڑ لیں درد جاتا رہے گا۔

گلےکی خرابی میں پیازکو پانی میں ابال کر پی لیں گلے کی خرابی سے نجات مل جائے گی۔

جھلسی ہوئی جلد پرپیاز ملئے سکون محسوس ہوگا۔

اگر کبھی جلد پر کانٹا وغیرہ چبھ کر اندر کی جانب پیوست ہوجائے تو اس پر تقریباً ایک گھنٹے کےلئے پیاز باندھ دیں کانٹا نکل آئے گا۔

دھاتی چیزوں کو چمکانے کے لئے پیاز کو باریک پیس کر پانی میں ملاکرسطح پررگڑیں یہ چمکنے لگے گی۔

اکثر پینٹ کی بو آسانی سے نہیں جاتی اس کے لئے بھی اسی آمیزے کو متاثرہ چیز پرلگائیں بو ختم ہو جائےگی۔

اگر کھانے میں جلنے کا ذائقہ آرہا ہوتواس میں پیاز کو دو حصوں میں کاٹ کر ڈال دیں اور کچھ دیر تک پکائیں یہ جلے ہوئے ذائقہ کو ختم کردے گا۔

نوٹ: یہ مضمون محض معلومات عامہ کے لئے ہے۔