بلوچستان میں غیر ملکی نیٹ ورک توڑنا بڑی کامیابی ہے ،راحیل شریف
فائل فوٹو
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان میں غیرملکی نیٹ ورک توڑنا بڑی کامیابی ہے۔
پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے اہم کامیابی حاصل کی اور بلوچستان سے افغان خفیہ ایجنسی کے تربیت یافتہ چھ دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے جنوبی کمانڈ کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں انہیں اس اہم کارروائی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں غیرملکی نیٹ ورک توڑنا بڑی کامیابی ہے اور متحد ہو کر ملک دشمن عناصر کو جڑ سے اکھاڑیں گے۔پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو نقصان پہنچانے والے عناصر کو ملک سے باہر نکال پھینکیں گے۔
اس سے قبل کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج میں زیر تربیت افسران سے خطاب میں جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ پاک آرمی نے جو تن تنہا کر دکھایا وہ دنیا کی کوئی فوج نہیں کر سکی۔
انہوں نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کے اثرات سامنے آ رہے ہیں،ابتدا میں مشکل ترین آپریشنز، پھر انٹیلی جنس آپریشنز اور اب ملک کے چپے چپے سے دہشت گردوں کی مکمل صفائی کیلئے آپریشنز جاری ہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ پاک آرمی جیسی کثیر الجہتی اور پر عزم فوج کی کمانڈ کرنے پر فخر ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔