چین بنائے گا دنیا کا سب سے بڑا شہر
فائل فوٹو-چین کئی شہروں کو آپس میں ملا کر دنیا کا سب سے بڑا شہر بنانے کے مشن پر لگ گیا۔
پندرہ ہزار مربع میل کے علاقے میں 57 ملین کی آبادی کے ساتھ غربی ورجینیا کے سائز کا یہ شہر دریائے پرل ڈیلٹا کے خطے میں قائم کیا جائے گا۔
اس شہر میں شینزین، ڈونگوان، ہویژو، ژوہائی، ژونگشان،جیانگمین، گوانگژو، فوشان اور ژاؤقنگ شہروں کو آپس میں ضم کیا جائے گا۔
ان میں سے ہر شہر کی آبادی تقریباً دو ملین جو 2030 تک 14 ملین سے تجاوز کر جائے گی۔ چینی حکومت کو امید ہے کہ یہ میگا سٹی دو ٹریلین ڈالرز تک کی معاشی پیداوار فراہم کر سکے گا۔
بشکریہ ٹیک انسائڈر
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔