شوبز ستاروں کی جانب سے عبدالستارایدھی کی وفات پر اظہار افسوس

شائع 09 جولائ 2016 07:38am
عبدالستار ایدھی عبدالستار ایدھی

خدمت خلق  کی دنیا میں جانی مانی شخصیت عبدالستار ایدھی جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔اس غم نے جہاں سب کو اداس کیا وہیں پاکستانی شوبز کی شخصیات نے بھی اس خبر کو دکھی انسانیت کیلئے سب سے بڑا نقصان قرار دیا۔

انسانیت کے عظیم رہنما عبدالستار ایدھی کے  دنیا سے رخصت ہونے کی خبر نے جہاں ہر طرف سب کو غم زدہ کیا وہیں شوبز کی شخصیات نے بھی اپنے جذبات کا اظہار سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔

:علی ظفر نے لکھا

ایدھی صاحب کی خدمات نوبل انعام سے بڑھ کر ہیں۔

:حسن شہریار یاسین لکھتے ہیں

 

انسانیت کا سب سے بڑا خسارہ آج ہوا، میرے پاس الفاظ نہیں اس سانحے کیلئے۔

 

:جنید جمشید نے ٹوئٹ کیا

لاکھوں انسانوں کا مسیحا ہمیں روتا چھوڑ گیا۔ پاکستان نے ایک لیجنڈ کو کھودیا۔

:قرة العین بلوچ  نے لکھا

 

ایدھی صاحب کے الفاظ کو دوہرایا

 

مجھے نوبل انعام نہیں انسانیت چاہیئے۔

 

:سلمان احمد لکھتے ہیں

ایدھی صاحب لاکھوں افراد کے دلوں میں رہتے تھے، ایماندار انسان چلا گیا۔

:صنم بلوچ نے ایدھی صاحب کی یاد میں لکھا

 

وجہ یہ نہیں کہ آپ یاد آؤگے بلکہ دکھ یہ ہے کہ آپ جیسا دوسرا نہیں آئے گا۔

 

:حدیقہ کیانی لکھتی ہیں

ہمیں عبدالستار ایدھی کے پیغام کو مرنے نہیں دینا یہ ہماری ذمہ داری ہے ۔

:ماہرہ خان نے کچھ اس طرح اظہار کیا

 

دوسرے جہاں میں ان کا استقبال کیاجائے گا ان کے جیسا دوسرا نہیں ہوسکتا۔

 

:وقار یونس نے بھی ایدھی صاحب کے بارے میں لکھا

عبدالستار ایدھی جیسا خاموش رہنما اور انسانیت کا ہیرو آج ہم سے بچھڑ گیا۔