ہالی وڈ: 2017 کی وہ فلمیں جن کا ہے بے حد انتظار

شائع 20 جولائ 2016 05:37pm

سال 2016 میں ہالی ووڈ اسکرین پر ہائی پروفائل فلموں کی کمی رہی۔ البتہ گیم آف تھرون نے ٹیلی وژن پر نظریں جمائے رکھنے پر مجبور کردیا۔ جبکہ سال بھر میں اب تک سپر ہیروز اور دیگر فلموں کے سیکوئلز ہی سنیما گھروں کی زینت بنے رہے۔

لیکن 2017 فلم بینوں کیلئے بھر پور اینٹرٹینمنٹ کا سال ثابت ہوگا، سال کے شروع میں ہی فلم بین اپنی پسندیدہ فلموں کے نئے پارٹس سے محضوض ہو سکیں گے۔ یہ فلمیں کون سی ہونگی درج زیل میں تفصیلات جانئے۔

1-The LEGO Batman Movie

بیٹ مین سیرز کی کئی فلمیں اب تک سنیما گھروں کی زینت بن چکی ہیں ۔ 2017 میں فلم بینوں کیلئے جلد اینمیٹڈ بیٹ مین فلم پیش کی جائے گی جس کو فل لارڈز اور کرس مائلر نے تخلیق کیا ہے، فلم 10 فروری 2017 کو سنیما کے پردے پر جلوہ گر ہوگی۔

https://www.youtube.com/watch?v=LHgQSwgKygk&feature=youtu.be

2-Wolverine 3

Hugh-Jackman-in-X-Men-Origins-Wolverine-768x432

جیک مین اس نئی فلم میں والورین کا کردار آخری بار نبھائیں گے۔ فلم 3 مارچ 2017 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی

3-Beauty and the Beast

مارچ 2017 فلم بینوں کیلئے سنہرہ دور ہوگا۔ والورین کے بعد ڈزنی فلمز کی شاہکار بیوٹی اینڈ دی بیسٹ ایک بار پھر دھوم مچانے آرہی ہے۔ فلم کے گزشتہ حصے کو دو ماہ کے قلیل عرصے میں 1 کروڑ 70 لاکھ لوگوں نے دیکھا تھا۔

https://www.youtube.com/watch?v=c38r-SAnTWM&feature=youtu.be

4- Fast 8

Fast-and-furious-6-e1431549064729

فاسٹ اینڈ فیورس فرنچائز کا نیا پارٹ 14 اپریل 2017 کو ریلز کیا جائےگا ۔ اس حصے میں فلم کے مرکزی کردار پال والکر فلم میں نظر نہیں آئیں گے۔ پال والکر 30 نومبر 2013 میں حادثے میں جاں بحق ہو گئے تھے۔

5- Marvel:Guardians of the Galaxy 2,Spider Man: Home Comming,Thor: Ragnarok

guardians-galaxy-1024x575

مارول کی جانب سے 2017 میں 3 فرنچائز فلمز مختلف مہینوں میں ریلیز کی جائیں گی۔ گارجین آف دی گیلسی 2 مئی کی 5 جبکہ اسپائڈر مین ہوم کمنگ 7 جولائی اور تھور رانگناروک 3 نومبر 2017 کو سنیما گھروں کی زینت بنیں گی۔

6- Wonder Woman, Justice league

gal.gadot_.wonder.woman_ (2)

ڈی سی فلمز سال 2017 میں ونڈر وومن کا نیا حصہ 2 جون جبکہ جسٹس لیگ 17 نومبر 2017 کو فلم بینوں کیلئے پیش کرے گا۔

7- Covenant

Prometheus

ایلین فرنچائز کی نئی فلم کووینینٹ 4 اگست 2017 کو ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں مائکل فیسبینڈر اپنے مشہور کردار میں ایک بار پھر نظر آئیں گے۔

8- Star Wars: Episode VIII

Screen-Shot-2016-03-17-at-9.04.55-AM-1024x499

مشہور زمانہ سٹار وار فلم کی آٹھویں قسط کے نام کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا ہے، تاہم فلم سال 2017 کے آخر میں 15 دسمبر کو پیش کی جائے گی۔