Aaj News

جمعرات, مئ 16, 2024  
08 Dhul-Qadah 1445  

ریواولمپکس:میڈل ٹیبل پر 24گولڈ میڈلز کیساتھ امریکا سرفہرست

اپ ڈیٹ 14 اگست 2016 07:53am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ریوڈی جنیرو:ریواولمپکس میں میڈل ٹیبل پر 24گولڈ میڈلز کیساتھ امریکا کی حکمرانی برقرار ہے۔برطانیہ کے محمد فرح نے دس ہزارمیٹرریس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ ٹینس ویمنز سنگلز کا گولڈ میڈل پرتگال کی مونیکا کے نام رہا۔

ریو اولمپکس کے دلچسپ مقابلے جاری ہیں جس میں میڈلز کی جنگ میں ایتھلیٹ سردھڑ کی بازی لگارہے ہیں۔ ویمنز کی 100 میٹرریس میں جمیکا کی ایلائن تھامسن نے جیت لی۔ جمیکن ایتھلیٹ سب سے پہلے فنشنگ لائن پر پہنچی۔

مردوں کی 10 ہزار میٹر ریس میں برطانیہ کے محمد فرح ابتدا میں میں گرپڑے۔جس کے بعد محمد فرح نے تیزرفتاری دکھاتے ہوئے گولڈ میڈل جیت لیا۔

ویمنز سنگلز ٹینس فائنل میں پرتگال کی مونیکا نے جرمنی کی ایجنلک کیربر کوہراکر طلائی تمغہ پر قبضہ جمایا۔کیربر سلور اور پیٹراکیویٹوا برونز میڈل جیت سکیں۔

مینز 1500میٹر فری اسٹائل میں اٹلی کے سوئمر نے سونے کا تمغہ جیتا۔94 کلو گرام ویٹ لفٹنگ ایونٹ میں ایران کےسہراب مورودی نے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

ویمنز پرسیوٹ ٹیم ایونٹ میں برطانیہ کی خواتین نے میدان مارا۔مینز سنگلز ایونٹ میں برطانیہ کے اینڈی مرے نے جاپان کے نیشیکوری ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔