جہلم اوروہاڑی کے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا

اپ ڈیٹ 01 ستمبر 2016 06:27am
فائل فوٹو فائل فوٹو

جہلم ،وہاڑی:جہلم اوروہاڑی کے ضمنی انتخابات کے غیرحتمی وغیرسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن  کے راجا مطلوب اوریوسف کسیلیہ کامیاب قرارپائے ہیں ۔

جہلم کے ضمنی انتخابات کےغیرحتمی وغیرسرکاری نتائج جاری کئے گئے ہیں ، ریٹرننگ افسر کے مطابق، مسلم لیگ نے کے راجامطلوب نے81ہزار612 ووٹ جبکہ پی ٹی آئی کےفوادچودھری نے  73ہزار819 ووٹ حاصل کئے۔

ریٹرننگ افسرکے مطابق،1 لاکھ 65ہزار67 ووٹ ڈالے گئے جبکہ 2ہزار 773مسترد کردیئےگئے ،پیپلز پارٹی کے امیدوارکو صرف 5 ہزار295 ووٹ ملے ، تحریک انصاف نے نتائج کومسترد کردیا۔

پی ٹی آئی کے ترجمان نعیم الحق نے ٹوئیٹرپیغام میں کہاکہ جہلم اوروہاڑی کے ضمنی انتخابات میں فارم 14 کے تحت پی ٹی آئی کے امیدوارکامیاب ہوئے ، این اے 63 میں چوہدری فواد 1500 ووٹوں سے برتری اور عائشہ جٹ کے 4000 ووٹوں سے کامیابی کا بتایاہے۔

 نعیم الحق کا کہنا تھاکہ اب کسی بھی الیکشن میں دھاندلی کے ذریعے جیتنے نہیں دئیں گے۔