پاکستان مخالف نعرے کسی صورت قبول نہیں کریں گے،ڈی جی آئی ایس پی آر

شائع 01 ستمبر 2016 11:00am
فائل فوٹو فائل فوٹو

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کہتے ہیں پاکستان مخالف نعرے کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ کراچی کے حالات میں کافی بہتری آئی ہے ٹارگٹ کلنگ 94 فیصد کم ہوگئی ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹنٹ جنرل عاصم باجوہ نے پریس بریفنگ میں ایم کیوایم قائد الطاف حسین کے پاکستان مخالف نعروں پر بھی بات کی۔ انہوں نے کہا پاکستان کے خلاف کوئی لفظ قابل قبول نہیں، 5 ہزار کلومیٹر دُور بیٹھے شخص کے نعروں کی سب نے مخالفت کی ہے۔

جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا نجی چینل پرحملے میں توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار ایم کیوایم کے کارکنان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کراچی آپریشن میں سندھ رینجرز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں 95 فیصد کمی آئی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کا کہنا تھا پاکستان میں دہشت گردوں کا سایہ بھی برداشت نہیں کریں گے۔