قومی اسمبلی:الطاف حسین کیخلاف مذمتی قرارداد متفقہ طور پرمنظور
فائل فوٹواسلام آباد:قومی اسمبلی نے ایم کیو ای کے قائدالطاف حسین کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپرمنظور کرلی ، پاکستان مخالف نعرے لگانے کے خلاف آئین وقانون کے مطابق سخت سے سخت اور فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
قومی اسمبلی میں حکومت کی جانب سے ایم کیوایم کے بانی اورمیڈیا ہاوسز پر حملوں کے خلاف مذمتی قرارداد پیش کی گئی ، وفاقی وزیربرجیس طاہرنے قرارداد پیش کی۔
قرارداد میں 22 اگست کو کراچی پریس کلب کے احتجاجی کیمپ میں الطاف حسین کی پاکستان مخالف تقریر،اشتعال انگیزی کی شدید ترین مذمت کی گئی ۔
قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان، جرائم ، تشدد ، دہشت گردی اورپاکستان مخالف نعرے اورکارروائیوں کی مذمت کرتا ہے ، متعلقہ افراد کے خلاف آئین اور قانون کے مطابق سخت سے سخت کارروائی فوری طور پرعمل میں لائی جائے ۔
قراردارمیں پاکستان کی پارلیمنٹ، افواج ، عدلیہ اور میڈیا کے ساتھ اور دستور کے تحت کام کرنے والے تمام جمہوری اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا بھی اظہارکیا گیا ۔
پیش کی گئی قرارداد کو متفقہ طور پر منظور کیا گیا ، قرارداد کی منظوری کے وقت اپوزیشن کے ارکان اور متحدہ قومی موومنٹ کے ارکان بھی ایوان میں موجود تھے ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔