سانحہ مردان ،آرمی چیف راحیل شریف ودیگررہنماوں کی نمازے جنازہ میں شرکت
File Photoمردان :آرمی چیف جنرل راحیل شریف ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے مردان میں زخمیوں کی عیادت اور جاں بحق افراد کی نماز جنازہ میں شرکت کی۔
سانحہ مردان کے فوری بعد آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مردان کا ہنگامی دورہ کیا،آرمی چیف نے مردان میڈیکل کمپلیکس میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی،اس موقعے پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک،چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ،کورکمانڈر پشاور بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔
آرمی چیف نے وکلاء رہنماوں سے ملاقات کی اور دھماکے میں جاں بحق افراد کے لئے ثواب اور زخمیوں کی جلد صحاتیابی کےلئے دعا کی،آرمی چیف نے وکلاء برادری کو یقین دلایا کہ دہشت گردی میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
جس کے بعد آرمی چیف،چیف جسٹس،وزیراعلیٰ نے پولیس لائن میں شہداء کی نماز جنازہ میں شرکت کی،نماز جنازہ میں اہم شخصیات اور لوگوں کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔مردان سے روانگی سے قبل ہیلی پیڈ پر آرمی چیف سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے بھی ملاقات کی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔