ملتان: ملتان بڑی دہشت گردی سے بچ گیا
ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں بارود،ڈیٹونیٹرز اور آٹھ ہینڈ گرنیڈ نو کلو بارود بھی برآمدملتان:ملتان بڑی دہشت گردی سے بچ گیا، جہانگیرآباد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرکے دو خواتین سمیت چار دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملتان کے علاقے جہانگیرآباد میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دوخواتین سمیت چاردہشت گردوں کو گرفتارکرلیا جن کے قبضے سے بھاری تعداد میں بارود،ڈیٹونیٹرز اور آٹھ ہینڈگرنیڈ نو کلو بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔
دہشت گرد 6 سالہ بچی کو ڈھال بنا کرخانیوال کے راستے ملتان میں داخل ہو رہے تھے،سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاہے۔
مقبول ترین














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔