ایف بی آر: پاناما پیپرز میں شامل تین سو ساٹھ افراد کو نوٹسز
File Photoاسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاناما پیپرز میں شامل تین سو ساٹھ افراد سے تفصیلات طلب کرلیں ، ایف بی آر کی طرف سے لکھے گئے نوٹسز میں جائداد کی تفصیلات ، آمدنی کے ذرائع کی تفصیلات بھی مانگ لی گئی ہیں
فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پانامہ پیپرز میں شامل تمام افراد سے تفصیلات طلب کرلیں ، ایف بی آر نے پانامہ پیپرزمیں شامل تین سو ساٹھ افراد کو نوٹس جاری کیے ہیں ، جن میں وزیراعظم نوازشریف کے بیٹے حسین نواز اور حسن نواز سے تفصیلات طلب کی ہیں ، مریم نواز کو بھی نوٹس جاری کیا گیا۔
ایف بی آر سے جاری ہونے والے خط میں آف شور کمپنی ہونے سے متعلق سوال کیا گیا ہے ، کمپنی ہونے کی صورت میں اس کی تفصیلات سے متعلق بھی آگاہ کرنے کا کہا گیا ہے ، ایف بی آر کی طرف سے لکھے گئے نوٹسزمیں جائداد کی تفصیلات ، آمدنی کے ذرائع کی تفصیلات بھی مانگی گئی ہیں ۔
لکھے گئے خطوط کے جواب آنے کے بعد ایف بی آر باضابطہ تحقیقات کا آغاز شروع کر دے گا۔














اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔