اکشے کمار کے حوالے سے چند دلچسپ و عجیب حقائق

شائع 09 ستمبر 2016 07:59am

akshy00000

بولی وڈ میں کھلاڑی کے نام سے مشہور معروف اداکار اکشے کمار  آج 49 برس کے ہوگئے،لیکن آج بھی وہ کسی نوجوان اداکار سے کم نظر نہیں آتے۔

اکشے کا شمار بولی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے ،انہوں نے یہ مقام آسانی سے حاصل نہیں کیا بلکہ اس کے لئے سخت محنت اور جدو جہد کی ہے۔

ان کی 49 ویں سالگرہ کے موقعے پر  آئیے جانتے ہیں ان کی زندگی سے متعلق چند دلچسپ حقائق

٭اکشے کمار کا اصل نا م راجیو بھاٹیا  ہری اوم بھاٹیا ہے،ان کے والد ملٹری میں آفیسر تھے۔

٭اکشے کمار کو بچپن ہی سے مارشل آرٹ میں دلچسپی تھی،انہوں نے مارشل آرٹ کی ایک قسم تائی کوانڈو میں بلیک بیلٹ حاصل کیا اور تھائی لینڈکا رخ کیا ،وہاں پر انہوں نے ویٹر اور شیلف کا کام بھی کیا۔

٭بھارت واپس آنے کے بعد انہوں نے مارشل آرٹ کا اسکول قائم کیا جہاں ان کے ایک اسٹوڈنٹ نے انہیں ماڈلنگ میں کیر ئیر بنانے کا مشورہ دیا۔

٭بولی وڈ جہاں کسی کی بھی رات 3 بجے سے پہلے نہیں ہوتی وہیں اکشے کمار کی صبح 5 بجے ہو جاتی ہے،اور وہ صبح 6 بجے کے علاوہ کسی اور وقت انٹرویو نہیں دیتے،باقی ٹائم وہ صرف کام کرتے ہیں۔

٭اکشے کمار کے بارے میں ایک اور دلچسپ  بات جسے شاید ہی کوئی واقف ہوگا ،ان کا کہنا ہے کہ میں جوان دکھنے کیلئے کچھ بھی نہیں کرتا ،میں چاہتا ہوں جب میر ی عمر 50 سال ہو تو 50 کا ہی نظر آؤں۔

٭اکشے کمارشام  7 بجے کے بعد کچھ نہیں کھاتے ،ان کا کہنا ہے کہ سورج غروب ہونے کے بعد آپ کا جسم سست ہوجاتا ہےاور کیلوریز ختم نہیں  کرتا۔

بشکریہ: top10wala.in