بھارت پاکستان پرالزامات کےبجائے مسئلہ کشمیر پرتوجہ دے،اعزاز چوہدری
فائل فوٹونیویارک:سیکریٹری خارجہ اعزازچوہدری کا کہنا ہےکہ بھارت پاکستان پر الزامات کے بجائے مسئلہ کشمیر پر توجہ دے،کسی دباؤمیں نہیں آئیں گے۔
سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کے ہمراہ نیویارک میں نیوزکانفرنس کی ۔
اعزاز چوہدری کا کہنا تھا وزیراعظم نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور برطانوی وزیراعظم ٹریزا مے سمیت دیگرعالمی رہنماؤں سے ملاقات میں مسئلہ کشمیر کو بھر پور انداز میں پیش کیااور نہتے کشمیریوں پر جاری بھارتی مظالم رکوانے کے لیے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
https://youtu.be/Rz1jL-rDN1g
عالمی رہنماؤں کو بھارت کے ریاستی تشدد سے شہید اور زخمی ہونے والے نہتے کشمیریوں اور وادی میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا گیا۔
اُن کا کہنا تھا کہ عالمی رہنماؤں کو دہشت گردی کی روک تھام کے لیے پاکستانی حکومت کی کاوشوں اور آپریشن ضرب عضب میں ملنے والی کامیابیوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم کا معاملہ ہر فورم پر اٹھائیں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔