اداکاروں کی جانب سے ٹھکرائے جانے والے اہم کردار

شائع 20 ستمبر 2016 06:54am

chinnai0000

ممبئی:بولی وڈ کی کامیابی اچھی فلموں سے مشروط ہے،اور اچھی فلمیں بنتی ہیں بہترین کرداروں سے۔

بولی وڈ میں اداکاروں کو سپر اسٹار بنانے میں اچھے کرداروں کا بہت بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔لیکن بہت سے اداکار ایسے ہیں جنہوں نےاُن کرداروں کو ٹھکرادیا جو بعد میں لوگوں کی بھرپور توجہ حاصل کرنے میں کا میاب ہوگئے۔

آئیے دیکھتے ہیں

چلتے چلتے

chalty-chalty-colaj

بولی وڈ  کنگ شاہ رخ خان اور اداکارہ رانی مکھر جی کی فلم 'چلتے چلتے'لوگوں کے دل جیتنے میں کامیاب ہوگئی تھی،فلم میں مرکزی کردار شاہ رخ خان اور رانی مکھر جی نے اداکئے تھے،لیکن یہ بات شاید بہت سے لوگ نہ جانتے ہوں کہ رانی مکھر جی اس کردار کیلئے پہلی چوائس نہیں تھیں ،ان سے پہلے یہ کردار سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے کو آفر کیا گیا تھا،لیکن ایش نے اس کردار کو  کرنے سے منع کردیا ۔

منا بھائی ایم بی بی ایس

munna

انیس دسمبر2003 کو ریلیز ہوئی  اداکار سنجے دت کی مزاح سے بھرپورفلم منابھائی ایم بی بی ایس منفرد کہانی اور بہترین اداکاری کی بدولت لوگوں کو توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تھی۔

فلم میں سنجے دت کی اداکاری کو مداحوں اور ناقدین کی جانب سے بیحد سراہا گیا تھا لیکن اس فلم کے بارے میں شاید یہ بات کوئی نہیں جانتا کہ منابھائی کا کردار پہلے کنگ  خان کو آفر کیا گیاتھا،شاہ رخ اس کردار کو ادا کرنے کیلئے مکمل طور پر راضی تھے ،لیکن ان کی صحت ان دنوں خراب ہوگئی تھی اور ان کی کمر میں درد رہنے لگا تھا جس کی وجہ سے وہ یہ کردار نہیں کر سکے۔

کہو نہ پیار ہے

kh-colaj

اداکار ہرتیک روشن کے کیر ئیر کی پہلی اور سب سے کامیاب فلم کہو نہ پیار ہےکے مرکزی کردار کیلئے معروف اداکارہ کرینہ کپور کا انتخاب کیا گیاتھا،کرینہ نے ابتداءمیں فلم کی شوٹنگ میں بھی حصہ لیاتھا ،لیکن پھر اچانک انہوں نے بغیر کوئی وجہ بتائے فلم کے سیٹ پر آنا چھوڑدیا،اور یہ کردار امیشا پاٹیل کو مل گیا۔

دل والے دلہنیا لے جائیں گے

srk-colaj

شاہ رخ خان کو بولی وڈ کا سب سے رومینٹک ہیرو قرارد یا جاتا ہے ، یہ خطاب انہیں فلم'دل والے دلہنیا لے جائیں گے'میں راج کے لازوال کردار کو اداکرنے پر دیا گیا،لیکن راج کا مشہور کردار کنگ خان سے پہلے عامر خان کو آفر کیا گیا تھا ۔

آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ اس کردار کو صرف عامر خان نے نہیں بلکہ بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان نے بھی کرنے سے منع کردیا تھا۔

چک دے انڈیا

chak de india

شاہ رخ  خان  کے کیرئیر کی بہترین فلموں میں سے ایک فلم چک دے انڈیا بھی ہے لیکن یہ  فلم بھی پہلے اداکار سلمان خان کو آفر ہوئی تھی،فلم کے مصنف کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبیر خان کا کردار سلمان خان کو ذہن میں رکھ کر لکھا تھا لیکن  بد قسمتی سے سلمان یہ فلم نہیں کر سکے اور شاہ رخ خان کو یہ رول مل گیا۔

ہم دل دے چکے صنم

karinacolaj

معروف ہدایت کار سنجے لیلیٰ بھنسالی کی مقبول ترین فلم 'ہم دل دے چکے صنم' میں ایشوریا کے کردار کو کون بھول سکتا ہے،اسی فلم سے ایشوریا بولی وڈ میں اپنی پہچان بنانے میں کامیاب ہوئی تھیں ،لیکن یہ کردار پہلے کرینہ کپور کو آفر کیا گیا تھا ،ان کے منع کرنے کے بعد یہ ایشوریا کے حصے میں آیا۔

دیوانہ

arman-colaj

شاہ رخ خان کے کیر ئیر کی پہلی کامیاب فلم 'دیوانہ'کنگ خان سے پہلے ارمان کوہلی کو آفر کی گئی تھی۔

گولیوں کی راس لیلیٰ،رام لیلیٰ

dipika100

لگتا ہے کرینہ کپور خان کو سنجے لیلیٰ بھنسالی سے کوئی ذاتی اختلاف ہے جب ہی تو ان کی ہر فلم بڑی آسانی سے ٹھکرادیتی ہیں ،ہم دل دے چکے صنم کے بعد کرینہ نے رام لیلیٰ کرنے سے بھی منع کردیا اور اس کردار نے دیپیکا کی شہرت میں مزید اضافہ کردیا۔

صرف کرینہ ہی نہیں اس کردار کیلئے کترینہ کیف بھی انکار کر چکی ہیں۔

دل چاہتا ہے

dil-chahta-hai00000

بولی وڈکی مشہور فلم دل چاہتا ہے عامر خان سے پہلے ہرتیک روشن کو آفر ہوئی تھی،لیکن انہوں نے اس فلم کی بجائے 'میں پریم کی دیوانی ہوں 'کو ترجیح دی۔

چنائی ایکسپریس

chinnai0000

بولی وڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف  چاہے کتنی بھی خوبصورت کیوں نہ ہوں لیکن فلموں کے انتخاب کے معاملے میں ان کا دماغ تھوڑا کم چلتا ہے ،جب ہی تو کامیاب ترین فلم چنائی ایکسپریس کو ٹھکرا دیا،ان کے بعد یہ کردار دیپیکا پڈوکون کے حصے میں آیا۔

ڈرٹی پکچر

kangna2

فلم ڈرٹی پکچر نے معروف اداکارہ ودیا بالن کے کیر ئیر میں اہم کردار اداکیا ،لیکن آپ کویہ جان کر حیرت ہوگی کہ یہ کردار پہلے کنگنا رناوت کو آفر کیا گیا تھا۔

یہ جوانی ہے دیوانی

dipika200

دیپیکا پڈوکون کے کامیاب کیر ئیر کے پیچھے ان کی خوش قسمتی سے زیادہ بولی وڈ کی دوسری اداکاراؤں کا بہت بڑا ہاتھ ہے،جن کی جانب سے ٹھکرائی جانے والی تمام فلمیں دیپیکا کو آفر ہوئیں اور آج ان کا شمار بولی وڈ کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے،کرن جوہر کی کامیاب فلم یہ جوانی ہے دیوانی پہلے کترینہ کیف  کو آفر کی گئی تھی لیکن ان کےمنع کرنے کے بعد دیپیکا کو مل گئی۔

بازیگر

baziger000

شاہ رخ کے کیر ئیر کی کامیاب ترین فلم بازیگر کو کون بھول سکتا ہے،لیکن یہ فلم پہلے بولی وڈ کے دبنگ خان کو پیش کی گئی تھی ،ان کے منع کرنے پر اس کردار کیلئے شاہ رخ خان کا انتخاب کیا گیا ۔

بشکریہ: www.scoopwhoop.com/ bollybytes.com