بھارتی فوج کی وجہ سےمقبوضہ کشمیرجیل میں تبدیل ہوچکا ہے،نواز شریف
فائل فوٹونیویارک:وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بھارتی قابض فوج کی وجہ سےمقبوضہ کشمیرجیل میں تبدیل ہوچکا ہے۔
نیویارک میں اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیراعظم نے کشمیر کا معاملہ بھرپور انداز میں اٹھا رہے ہیں،وزیراعظم نے اس سلسلے میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اورمسئلے کو حل کرانے پرزوردیا ہے۔
سعودی ولی عہد اورنائب وزیراعظم شہزادہ محمدبن نائف سے ملاقات میں وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔
انہوں نے سعودی ولی عہد کو بتایا کہ بھارتی قابض فوج کی وجہ سےمقبوضہ کشمیرجیل میں تبدیل ہوچکا ہے اور بھارت کےحالیہ دھمکی آمیزبیانات سےعلاقائی امن وسلامتی کوخطرات لاحق ہیں۔
وزیراعظم کی جانب سےسعودی عرب کی سالمیت کوکسی بھی خطرےکی صورت میں بھرپور حمایت کااعادہ کیا گیا۔ ملاقات میں افغانستان ،شام ،عراق اوریمن کی صورتحال پربھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس سے پہلے برطانوی وزیراعظم ٹریزامے اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے ملاقاتوں میں وزیراعظم نوازشریف نےکہا کہ پاکستان دنیا کو کشمیر کے حوالے سے کئے گئے وعدوں سے بھاگنے نہیں دے گا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔