ایس ایس پی تشدد کیس:عمران اورطاہر القادری کےوارنٹ گرفتاری برقرار

اپ ڈیٹ 20 ستمبر 2016 11:00am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایس ایس پی عصمت اللہ جونیجوتشدد کیس میں عمران خان اور طاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی برقرار رکھتے ہوئے ایس ایس پی کو دونوں ملزم 3ہفتے میں گرفتار کرنے کا حکم دیدیا ہے ۔

اسلام آباد میں 2 سال پہلے کے احتجاجی دھرنوں میں دبنگ ایس ایس پی عصمت اللہ پر مظاہرین کے تشدد کیس کی سماعت خصوصی عدالت کے جج سہیل اکرام نے کی۔

ایس ایچ اوتھانہ سیکرٹریٹ نے عدالت کو بتایاکہ ملزموں کے گھر چھاپہ مارا گیا مگر وہ نہیں ملے، عدالت نے پولیس رپورٹ پر برہمی کا اظہار کیا ۔

جج کا کہناتھاکہ ملزم عمران خان جلسے جلوس کرتا پھررہا ہے اور آپ کو وہ مل نہیں رہا۔

بعد میں عدالت نے عمران خان اورطاہرالقادری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ایس ایس پی کو 11 اکتوبر تک دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیدیا۔