ایمرجنسی کی صورت میں ان چیزوں کو ہمیشہ اپنی گاڑی میں رکھیں

شائع 30 ستمبر 2016 07:43am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اکثر دفتر جاتے ہوئے یا کسی اہم تقریب میں جاتے ہوئے آپ کی گاڑی ضرور آپ کو دھوکا دے دیتی ہے اور آخری وقت پر آپ کی گاڑی اسٹارٹ نہیں ہوتی یا پھر بیچ راستے میں خراب ہوجاتی ہے۔

ایسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے آپ کو چند چیزوں کا خیال رکھنا چاہیئے تاکہ آخری وقت پر گاڑی بند ہوجانے پر آپ پریشانی کا شکار ہونے کے بجائے گاڑی کو ٹھیک کرکے اپنی منزل مقصود پر پہنچ جائیں۔

:درج ذیل چند اشیاء کے بارے میں بیان کیا جارہا ہے جن کو گاڑی میں رکھنا آپ کےلئے بہت ضروری ہے۔ وہ کون سی اشیاء ہیں، آئیے جانتے ہیں

٭ فرسٹ ایڈ باکس

Image result for first aid box images

اپنی گاڑی میں فرسٹ ایڈ کا باکس لازمی رکھیں۔ اس بات کا خیال رکھیں کہ باکس میں مرہم پٹی کا سامان لازمی موجود ہو۔ اس کے علاوہ باکس میں ہینڈ سینی ٹائیزر کو بھی ضرور رکھیں۔

٭ پانی کی بوتلیں

Image result for water bottles images

پانی کی بوتل کو بھی گاڑی میں ضرور رکھیں لیکن اس بات کا خیال رکھیں کہ پانی کی بوتل خالی نہیں ہو، بوتل کو ہمیشہ بھر کر گاڑی کے اندر رکھیں۔

٭ ٹارچ لائٹ

Image result for torch light images

گاڑی کے اندر ٹارچ لائٹ کو لازمی رکھیں تاکہ رات میں کبھی آپ کی گاڑی خراب ہوجائے تو ٹارچ لائٹ آپ کے پاس موجود ہو اور آپ اندھیرے میں بھی باآسانی اپنی گاڑی ٹھیک کرلیں۔

٭ گرم کپڑے

Image result for warm clothes images

اگر آپ ملک کے ٹھنڈے علاقے میں رہتے ہیں تو کوشش کریں کہ سردی کے موسم میں گرم کپڑے اپنی گاڑی میں ضرور رکھیں تاکہ جب کبھی سردی  کے موسم میں آپ کی گاڑی کہیں خراب ہوجائے تو آپ ٹھنڈ سے بچ جائیں۔

٭ کھانے کی اشیاء

Image result for chips packets images

کوشش کریں کہ اپنی گاڑی میں کھانے کی اشیاء بھی ضرور رکھیں۔ اگر کبھی بچوں کی موجودگی میں گاڑی خراب ہوجائے اور بھوک لگنے کی صورت میں کھانے کی اشیاء گاڑی میں موجود ہوں۔

٭ ایکسٹرا ٹائر

Image result for spare tire images

گاڑی کے اندر ایک ٹائر اسپیئر میں ضرور رکھیں تاکہ جب کبھی ٹائر بیچ راستے میں پنچر ہوجائے تو آپ کو مشکل  کا سامنا نہیں ہو۔

٭ ٹول کٹ

Image result for tool kit images

اپنی گاڑی میں ٹول کٹ کو بھی ضرور رکھیں۔ گاڑی پیٹرول اسٹیشن سے دور بند ہوجائے تو آپ اس کو خود ہی ٹھیک کرلیں۔ ٹول کٹ میں اسکرو ڈرائیور، ٹائر گیج  اور پاکٹ نائف وغیرہ رکھیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے۔