معروف امریکی اداکارہ ڈاکوؤں سے نہ بچ سکیں

شائع 03 اکتوبر 2016 09:08am

kim00000000

لاس اینجلس:امریکی ٹی وی اسٹار اورفیشن  ماڈل کم کارڈیشین بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہ رہ سکیں، ڈاکو اسلحے کے زور پرمعروف ماڈل سے قیمتی زیورات لے اڑے ، خوش قسمتی سے کارڈیشین کو کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دو نا معلوم مسلح افراد سپر ماڈل کارڈیشین سے اسلحے کے زور پر قیمتی زیورات لے کر فرار ہوگئے۔

خیال رہے کہ کم کارڈیشین فیشن ویک میں شریک ہونے کے لئے اپنی والدہ اور بہن کے ہمراہ فرانس میں ہیں۔

فرانسیسی پولیس نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ڈکیتی کی واردات تھی، اس حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

کارڈیشین کے شوہرریپر کینیے ویسٹ واقعے کی اطلاع ملتے ہی میڈوز فیسٹیول چھوڑکر  پیرس روانہ ہوگئے، ویسٹ نے کانسرٹ کے ناظرین سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے ان کے اہلخانہ ناگہانی صورت حال سے دوچار ہیں اسلئے انہیں روانہ ہونا پڑا۔