خون کی کمی کی 6 خاموش علامات

شائع 03 اکتوبر 2016 11:36am
فائل فوٹو فائل فوٹو

خون کی کمی کی شکایت اکثر لوگوں کو ہوتی ہے اور اس کو دور کرنے کےلیے لوگ کئی طرح کی ادویات کا استعمال کرتے ہیں تاکہ ان کی خون کی کمی پوری ہوجائے۔

ادویات کے علاوہ بھی خون کی کمی کو پھل اور سبزیوں کے ذریعے سے پورا کیا جاسکتا ہے۔

خون میں ریڈ بلڈ سیلز کی کمی کے باعث جسم میں خون کی کمی ہونے لگتی ہے۔ یہ سیلز جسم کے ٹیشیوز کو آکسیجن فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

ہماری ناقص غذا کے باعث جسم میں خون کی کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ جب جسم میں پوری مقدار میں آئرن، وٹامن بی 12 نہیں پہنچ رہا ہوتا ہے تو جسم میں خون کی کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔

خون کی کمی کی چند علامات ہوتی ہیں، جن سے ظاہر ہوجاتا ہے کہ جسم میں خون کی کمی بڑھتی جارہی ہے۔

:وہ علامات کون سی ہیں، آیئے جانتے ہیں

٭ غیر معمولی اشیاء کھانے کا دل چاہنا

Image result for ice cubes images

خون کی کمی کی سب سے بڑی علامت یہ ہے کہ لوگوں کو عجیب چیزیں کھانے کا دل چاہنے لگتا ہے۔ جیسے کاغذ، چالک اور سب سے زیادہ لوگوں کو برف کھانے کا دل چاہتا ہے۔

٭ ناخنوں کا خراب ہونا

Image result for damaged nails images

اگر آپ کے ناخنوں کی شکل خراب ہوتی جارہی ہےتو فوراً اپنے معالج کے پاس جائیں۔کیونکہ ناخنوں کا خراب ہونا خون کی کمی کی علامت ہے۔

٭ ہاتھوں اور پاؤں میں سنسناہٹ

Source: iStock

اگر آپ کو اپنے ہاتھوں اور پاؤں میں بیٹھے بیٹھائے سنسناہٹ محسوس ہوتی ہے تو اس کا مطلب ہے کہ آپ میں خون کی کمی ہے۔ ہاتھوں اور پاؤں میں سنسناہٹ وٹامن بی 12 کی کمی کے باعث ہوتی ہے، اس کے علاوہ ہاتھوں اور پاؤں کا سن ہوجانا بھی خون کی کمی کو ظاہر کرتا ہے۔

٭ ہونٹوں کا پھٹنا

Image result for dry lips

اگر آپ کے ہونٹ سردیوں کے علاوہ بھی پھٹتے ہیں اور خشک رہتے ہیں تو اس کا مطلب آپ کے جسم میں خون کی کمی ہے۔ جن افراد میں آئرن کی کمی ہوتی ہے، ان کے ہونٹ پھٹنا شروع ہوجاتے ہیں۔

٭ سستی اور کاہلی

Image result for fatigue images

جب جسم میں خون کی کمی بڑھ جاتی ہے تو آپ کو بے وجہ کی کاہلی اور سستی محسوس ہونے لگتی ہے۔ چونکہ جسم میں آکسیجن کی کمی ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو بلاوجہ سستی اور کاہلی محسوس ہونے لگتی ہے۔

٭ پیلی جلد اور سوجی آنکھیں

Image result for 7. Pale skin and puffy eyes

اگر آپ کی جلد دن بہ دن زرد اور پیلی ہوتی جارہی ہے تو اس کے پیچھے راز یہ ہے کہ آپ میں خون کی کمی ہوتی جارہی ہےاور اگر آپ کی آنکھیں سوجی رہتی ہیں اور آنکھوں کےگرد سیاہ حلقے ہیں تو یہ بھی خون کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔