کیا آپ بھی نہاتے ہوئے 'لوفاہ' کا استعمال کرتے ہیں
فائل فوٹواکثر لوگ نہانے کےلیے لوفاہ کا استعمال کرتے ہیں۔ لوفاہ کے استعمال سے آپ کی جلد بہت نرم وملائم ہوجاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ نہانے کے لیے اس کا استعمال کرتے ہیں۔
کچھ لوگوں کا یہ بھی خیال ہوتا ہے کہ لوفاہ کے استعمال سے جسم میں خون کا دورانیہ بہتر ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ لوفاہ کے ذریعے جلد میں سے ڈیڈ اسکن کا بھی خاتمہ ہوتا ہے۔
لیکن ماہرین نے خبردار کردیا ہے کہ اگر آپ لوفاہ استعمال کرتے ہیں تو اس کا استعمال فوراً ترک کردیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ لوفاہ آپ کی جلد میں سے ڈیڈ اسکن کو تو ختم کردیتا ہے۔ لیکن آپ کی ڈیڈ اسکن لوفاہ میں ہی رہ جاتی ہے اور جب آپ نہانے کے بعد لوفاہ کو پانی سے دھو کر واپس باتھ روم میں ہی رکھ دیتے ہیں تو لوفاہ میں بیکٹیریا پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں۔
چونکہ نہانے کے بعد باتھ روم میں سیلن ہوجاتی ہے اور آپ اپنا لوفاہ وہیں پر رکھ کر چلے جاتے ہیں، جس کی وجہ سے اس میں بڑی مقدار میں جراثیم پیدا ہونا شروع ہوجاتے ہیں اور اسی لوفاہ کا دوبارہ استعمال آپ کی جلد کےلیے انتہائی خطرنک ثابت ہوسکتا ہے۔
لوفاہ کے استعمال سے آپ کوشدید قسم کے اسکن انفیکشن سے دوچار ہونا پڑسکتا ہے۔
اگر آپ لوفاہ استعمال کرنا چاہتے ہیں تو اس کے چند احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ ان تدابیر پر عمل کرنے سے آپ اسکن انفیکشن سے بچے رہ سکتے ہیں۔
٭ آپ ہر مہینے اپنے لوفاہ کو تبدیل کریں۔
٭ نہانے کے بعد لوفاہ کو اچھی طرح سے دھوئیں۔
٭ لوفاہ کو اچھی طرح دھونے کے بعد باتھ روم سے باہر سوکھنے کےلیے رکھ دیں۔
٭ نہانے سے قبل یہ ضرور دیکھ لیں کہ لوفاہ میں سے بدبو تو نہیں آرہی، اگر ایسا ہے تو لوفاہ ہرگز استعمال نہیں کریں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کے لیے ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔