ابھیجیت کی فواد خان اور کرن جوہر کی دوستی پر شدید تنقید

شائع 04 اکتوبر 2016 08:26am

fawad000

ممبئی:بولی وڈ کے معروف سنگر ابھیجیت بھاٹا چاریہ پاکستان کیخلاف بیانات دینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ،حال ہی میں انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام  میں کرن جوہر اور فواد خان کی دوستی کے حوالے کافی سخت الفاظ استعما ل کئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ابھیجیت نے  گزشتہ رات  ٹویٹر پر پیغام میں کرن جوہر کوپاکستانی اداکار فواد خان کی محبوبہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ 'محبوبہ کرن جوہر فواد خان کے دھوکا دے کر جانے سے بہت پریشان ہیں۔'

اس کے علاوہ انہوں نے بھارت کے معروف ہدایت کار کوبیچاری  مسز کرن جوہرخان کہہ کر مخاطب کیا۔

واضح رہے کہ  صرف ابھیجیت کی جانب سے ہی نہیں بلکہ بھارت کی مختلف شخصیات کی جانب سے اڑی حملے کے بعد پاکستان مخالف بیانات دئے جارہے ہیں جو ان کی پاکستان اور پاکستانی فنکاروں سے نفرت کا ثبوت ہے۔

خیال رہے کہ اڑی حملے میں 18 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد بھارتی سیاسی جماعت نو نرمن سنہا کے رہنما امے کھوپکر کی جانب سےپاکستانی اداکاروں کو  بھارت چھوڑنے کی دھمکی دی گئی تھی،جس کے بعد پاک بھارت کے حالات کشیدگی کا شکار ہوگئے تھے۔

بشکریہ:انڈیا ٹوڈے