ہالی وڈ فلم ٹوائی لائٹ کے مداحوں کیلئے خوشخبری

شائع 04 اکتوبر 2016 10:31am

twilite0000000

لاس اینجلس:ہالی ووڈ سپر ہٹ سیریز ٹوائی لائٹ کے چاہنے والوں کیلئے فلم کے ایک اور سیکوئل کی تیاریاں جاری ہیں، نئے سیکوئل  کیلئے اداکار رابرٹ پیٹنسن نے اپنی سابقہ گرل فرینڈ کرسٹین اسٹیورٹ کے ساتھ کام کرنے کی حامی بھرلی ہے۔

ہالی ووڈ اداکار رابرٹ پیٹنسن اوراداکارہ کرسٹین اسٹیورٹ کی جوڑی نے ویمپائرز  سیریز ٹوائی لائٹ سے مداحوں کے دل جیتے  اور پھر حقیقی زندگی میں بھی ساتھ نظر آنے لگے لیکن دونوں کی  راہیں جدا ہوگئیں۔

تاہم اب دونوں اداکاروں کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ  دونوں فنکاروں نے فلم ٹوائی لائٹ کے نئے سیکوئل میں کام کرنے کیلئے رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

خیال رہے کہ فلم کی کہانی انسان اور ویمپائر کے خاندانوں کے بیچ گھومتی ہے  ،جس میں ایک ویمپائر (ایڈورڈ) کو انسان(بیلا) سے محبت ہوجاتی ہے،فلم کا ہر موڑ ایڈونچر سے بھرپور ہے،جو دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں مبتلا کردیتا ہے۔

واضح رہے کہ مرکزی کردار ادا کرنے والی  کرسٹین   بھاری معاوضے کے عوض   فلم میں کام کرنے پر راضی ہوئی ہیں۔