صرف دو اجزاء سے دور کریں بڑھے ہوئے وزن کا مسئلہ
فائل فوٹوبڑھا ہوا وزن ہر شخص کےلئے پریشانی بنا ہوا ہے۔ زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے ہر شخص پریشانی کا شکاررہتا ہےاور پریشانی کےباعث وزن کم ہونے میں دیر لگتی ہے۔
ماہرین کے مطابق جو لوگ شدید ذہنی دباؤ کا شکار رہتے ہیں ان کا وزن کم ہونے میں دیر لگتی ہے جس کی وجہ سے وہ مزید پریشانی کا شکار ہوجاتے ہیں۔
وزن کم کرنے کےلئے ہر قسم ورزش، ڈائٹ، وزن کم کرنے کے سپلیمنٹ وغیرہ خریدنے کےلئے تیار ہوجاتے ہیں بغیر یہ سوچے سمجھے کہ وہ اشیاء کتنی مہنگی ہوتی ہیں اور جب چیزوں سے کوئی خاطر خواہ نتائج نہیں ملتے تواس کی الگ پریشانی لاحق ہوجاتی ہے۔
لیکن آج ہم آپ کو گھر میں ہی موجود 2 اجزاء سے وزن گھٹانے کا طریقہ بتائیں گے۔ جن سے آپ کو وزن میں واضح فرق نظر آئے گا اور آپ کے پیسے بھی خرچ نہیں ہوں گے اور اس کے ساتھ ساتھ آپ کو ذہنی سکون بھی ملے گا۔
وزن سے پریشان افراد السی کے بیج سے اپنا وزن باآسانی کم کرسکتے ہیں ۔ السی کے بیج وزن کم کرنےکے ساتھ آپ کے نظام ہاضمہ کو بھی بہتر بناتا ہے اور بلڈشوگر لیول کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔
السی کے بیج میں وٹامنز اور منرلز وافر مقدار میں موجود ہوتے ہیں اس کے علاوہ السی کے بیجوں میں مذکورہ بالا فیٹی ایسڈ بھی موجود ہوتے ہیں جوکہ وزن کم کرنے کےلئے بےحد کارآمد ثابت ہوتے ہیں۔
:اگر آپ کم وقت میں زیادہ وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو درج ذیل دیئے گئے طریقہ کار پر عمل کریں
:٭ اجزاء
السی کے بیج 3 کھانے کے چمچ
پانی 1 لیٹر
:٭ ترکیب
السی کے بیجوں کو ابلتے ہوئے پانی میں شامل کریں اور 15 منٹ تک ابالیں۔
اب اس مکسچر کو ٹھنڈا ہونے کےلئے رکھ دیں۔
جب ٹھنڈ ا ہوجائے تو ایک تھرماس میں اس مکسچر کو ڈال دیں۔
رات بھر مکسچر کو تھرماس میں رکھے رہنے دیں۔
پھر اگلے دن صبح اس مکسچر کو پی لیں اور دن میں 3 سے 4 بار اس مکسچر کو پئیں۔
اس ڈرنک کو کھانے سے تقریباً 30 منٹ پہلے پیئں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات کےلئے ہے، اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔