کس انتہا پسند گلوکار نےکرن جوہر کو غدار قرار دے دیا؟
ممبئی:بھارت کے انتہاپسند گلوکار ابھیجیت بھاٹا چاریہ روز بروز مزید جارحانہ ہوتے جارہے ہیں،پاکستانی فنکاروں کیخلاف ان کا رویہ عجیب تو تھا لیکن انہوں نے اپنے ہم وطنوں کو بھی نہیں چھوڑا۔
ابھیجیت نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹویٹر پر پیغام میں بھارت کے معروف ہدایت کار اور پروڈیوسر کرن جوہر پر ذاتی حملہ کرتے ہوئے انہیں غدار قرار دیا ہے۔
ٹویٹرپیغام:'دشمنوں کے ساتھ عشق،شوقین پارٹیز،ایک طرف ہمارے جوانوں کی چِتا جلے اور تیری پاک اسٹارر فلم تھیٹر پر لگے'غدا۔'
واضح رہے کہ ابھیجیت بھارتی فلم انڈسٹری میں پاکستانی اداکاروں کے کام کرنے کے سخت مخالف ہیں ،اُڑی حملے سے قبل بھی وہ پاکستانی اداکاروں پر تنقید کرنے سے باز نہیں آتے تھے۔
اس کے علاوہ وہ بھارتی ہدایت کار اور پروڈیوسرز جو اپنی فلموں میں پاکستانی اداکاروں کو کا سٹ کرتے ہیں اُن کی تنقید کی زد میں رہتے ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے پہلے ابھیجیت نے بھارت کے سلطان سلمان خان اور مہیش بھٹ کو بھی پاکستانی فنکاروں کی حمایت پر آڑے ہاتھوں لیا تھا۔
Dushmano ke sath ishq, shaukin parties.. 1 taraf humare jawano ki Chita Jale aur Teri Pak starer film theatre pe lage ? Gaddar #KaranJohar pic.twitter.com/0fs8YWgeNV
— abhijeet (@abhijeetsinger) October 18, 2016
بشکریہ:بولی وڈ ببل

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔