ڈیلیٹ میسجز کو واپس لانے کا آسان طریقہ سامنے آگیا

شائع 20 اکتوبر 2016 08:07am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اگر آپ سے غلطی سے اہم میسجز ڈیلیٹ ہوگئے ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اب آپ اپنے اینڈرائیڈ فون سے ڈیلیٹ ہوجانے والے میسجز کو واپس لا سکتے ہیں۔

اینڈ رائیڈ فون کے ڈیلیٹ ہوجانے والے میسجز کو ریکور کرنے کے لئے آپ کو چند ایپس درکار ہیں۔

ان ایپس کی مدد سے آپ ڈیلیٹ ہوجانے والی اہم میسجز کو باآسانی واپس لاسکتے ہیں۔

٭ موبیکن ڈاکٹر

mobikin doctor

ڈیلیٹ ہوجانے والے میسجز کو واپس لانے کا تیز ترین طریقہ موبیکن ڈاکٹر ہے۔ موبیکن ڈاکٹر کے ذریعے آپ ڈیلیٹ شدہ میسجز کو باآسانی واپس لاسکتے ہیں۔

موبیکن ڈاکٹر کے ذریعے نہ صرف ڈیلیٹ شدہ میسجز واپس لاسکتے ہیں بلکہ دوسری چیزیں بھی ریکور کرسکتے ہیں، جیسے تصاویر، گانے اور ڈاکیومینٹس وغیرہ

٭ فون پاؤ انیڈرائیڈ ریکوری

fonepaw

فون پاؤ انیڈرائیڈ ریکوری کے ذریعے بھی آپ اپنا ڈیلیٹ شدہ میسجز اور دیگر فائلز ریکور کرسکتے ہیں۔

٭ ایس ایم ایس بیک اپ اینڈ ری اسٹور

ڈیلیٹ ہوجانے والے میسجز کو ریکور کرنے کےلئے ایس ایم ایس بیک اپ ری اسٹور بہترین ذریعہ ہے۔ اس کے ذریعے آپ محض 5 منٹ میں ڈیلیٹ ہوجانے والا دیٹا واپس لاسکتے ہیں۔

ایس ایم ایس بیک اپ اینڈ ری اسٹور کے ذریعے اپنے مسیجز کو ریکور کرنے کے لئے درج ذیل طریقے پر عمل کریں۔

٭ اس ایپ کو انسٹال کرنے کے بعد ایپ کو کھولیں اور بیک اپ کے آپشن پر کلک کریں۔

٭اس کے بعد جو بھی ڈیلیٹ ہوجانے والا ڈیٹا پر کلک کریں اور اپنے ای میل، گوگل ڈرائیو یا پھر ڈارپ باکس پر بھیج دیں۔

٭ جب یہ عمل پورا ہوجائے تو 'اوکے' کے بٹن پر کلک کردیں۔

androidpit sms backup restore 2

androidpit sms backup restore 3

٭بیک اپ ایس ایم ایس ری اسٹور کرنے کے لیے ایپ کے ہوم پر موجود ری اسٹور کے بٹن پر کلک کریں۔ پھر اس فائل کےلئے کوئی نام لکھیں تاکہ وہ فائل اسٹور لسٹ میں محفوظ ہوجائے۔

٭اگر آپ کا بیک اپ کلاؤڈ میں ہے تو ایپ میں موجود تین نقطوں پر کلک کریں۔ اب اس میں جو بھی آپشن میں آپ نے اپنا ڈیٹا اسٹور کیا تھا اس پر کک کردیں۔

androidpit sms backup restore 4

٭ اس کے علاوہ ایس ایم ایس بیک اپ اینڈ ری اسٹور میں کئی آپشن موجود ہیں۔ جن میں بیک اپس اور پاس ورڈ پروٹیکشن سمیت کئی دوسرے آپشن بھی ہیں۔

androidpit sms backup restore 1