محب مرزا آگ بگولہ ہوگئے
لاہور:پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار اور ماڈل محب مرزا نے نجی چینل کو کھری کھری سنا ڈالی اور ان کی پیشکش کو بھی ٹھکرادیا۔
ذرائع کے مطابق محب مرزا کو نجی چینل کی جانب سے ایک ایوارڈ تقریب میں ایوارڈ پیش کرنے کی آفر کی گئی لیکن انہوں نے آفر ٹھکرادی ۔
محب نےسوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اعزاز کے طور پر مفت میں ایوارڈ کیوں پیش کروں؟کیا میں ناشتے میں اعزاز کھاتا ہوں؟
محب کے مطابق اگر ایوارڈ کی اس تقریب کو بڑی بڑی کمپنیاں اسپانسر کررہی ہیں ،تو چینل انتظامیہ یہ توقع کیوں کررہی ہے کہ اسٹارز میزبانی کے دوران ان کمپنیوں اور برینڈز کی پروموشن مفت میں کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ان کی اس بات سے شوبز سے وابستہ ان کے دوسرے ساتھی بھی اتفاق کریں گے،واضح رہے کہ محب کی پوسٹ کو مختلف اداکاروں کی جانب سے پزیرائی حاصل ہو رہی ہے۔
معروف گلوکار علی عظمت نے بھی محب کی تائید کرتے ہوئے مفت(فری) میں ایوارڈ پیش کرنے سے انکار کردیا ہے،ان کے علاوہ فلمساز اسدالحق،شہزاد نواز،سمیع خان،عروسہ صدیقی اور روبی چوہدری نے بھی محب کی بات سے اتفاق کیا ہے۔


















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔