حنا دلپزیر کے نئے مزاحیہ ڈرامے 'ہم سب عجیب سے ہیں'کا آغاز 26 اکتوبر سے
کراچی:پاکستان کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ حنا دلپزیر بہت جلد آج انٹر ٹینمنٹ کے ڈرامے 'ہم سب عجیب سے ہیں 'میں منفرد روپ میں نظر آئیں گی۔
حنا کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے،وہ اپنی منفرد اداکاری اور بے لاگ تبصروں کے باعث پوری انڈسٹری میں ایک الگ پہچان رکھتی ہیں۔
حنا کے علاوہ ڈرامے میں شبیر جان،عروسہ صدیقی،احمد حسن،مناہل،دانش نوازاور سلیم مراج شامل ہیں۔پروڈیوسر عبداللہ کادوانی اور اسد قریشی کے اس ڈرامے کو معروف مصنف ڈاکٹر یونس بٹ نے تحریر کیا ہے جبکہ افتخار افی ہدایت کاری کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔
ڈرامے میں ہاشم جی آملہ(شبیر جان)حنا کے شوہر اور حنا دلپزیر ایک ماڈرن لیکن بیوقوف خاتون کا کردار نبھا رہی ہیں۔
مزاح سے بھرپور یہ ڈرامہ سیریل 26اکتوبرسے ہر بدھ کی رات 8 بجے نشر کیا جائے گا،جبکہ ہر جمعے کی رات 8 بجے آپ اسے دوبارہ دیکھ سکیں گے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔