کرن جوہر نے حکومت سے مدد مانگ لی
File Photoممبئی :بھارتی انتہاپسندوں کے ہاتھوں تنگ ہوکر ہدایتکار کرن جوہراپنی فلم 'اے دل ہے مشکل' کی ریلیز کیلئے مہاراشٹر کے وزیراعلیٰ دیوندر فیڈناوس کے پاس مدد حاصل کرنے کیلئے پہنچ گئے۔
کرن جوہر سمیت بھارتی پروڈکشن ہاؤس دھرما کے وفد نے مہاراشٹرکے وزیراعلیٰ دیوندر فڈناوس سے ملاقات کی اوراپنی شکایات سے آگاہ کیا۔ وزیراعلی کا کہنا تھا کہ احتجاج کرنا سب کا حق ہے تاہم قانون سے بالاتر کوئی نہیں، قانون توڑنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔
کرن جوہر نے ایک ویڈیو پیغام میں پاکستانی اداکاروں کی حمایت میں بیان دینے کو واپس لیتے ہوئے ان کو فلموں میں نہ لینے کا اعلان بھی کیا،لیکن انتہاپسندوں کی اس بات سے بھی تسلی نہ ہوئی اورفلم کی مخالفت میں احتجاجی مظاہرہ کرڈالا۔پولیس نے گزشتہ روز فلم کی ریلیز کے خلاف مظاہرہ کرنے والے ایک درجن سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کرلیا تھا۔
کرن جوہر کی فلم رواں ماہ ستائیس اکتوبر کو ریلیز ہونی ہے لیکن انتہاپسندوں کے باعث کرن جوہر کو ریلیز سے متعلق مسائل کا سامنا ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔